خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی ہدایت پر محکمہ پاسپورٹ نے بیرون مملکت مقیم غیر ملکیوں کے اقاموں وزٹ ویزوں اور خروج و عودہ کے ویزوں میں مفت توسیع شروع کردی ہے. 1,539

سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے سرکاری حق کے تحت قید  شہریوں اور مقیم غیرملکیوں کی معافی کا فرمان جاری کر دیا

سٹاف رپورٹ
سعودی محکمہ جیل خانہ جات نے سرکاری حق کے قیدیوں کی معافی سے متعلق خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کے شاہی فرمان پر عمل درآمد شروع کردیا ہے
سعودی عرب کے محکمہ جیل خانہ جات کے قائم مقام ڈائریکٹر جنرل نے بتایا کہ وزیر داخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود نے ہدایت کی ہے کہ شاہی فرمان پر عمل  درآمد جلد ازجلد کیا جائے اور شاہی معافی کے دائرے میں آنے والے  تمام قیدیوں کی رہائی کی کارروائی پہلی فرصت میں نمٹائی جائے- محکمہ جیل خانہ جات کے ڈائریکٹر نے  کہا کہ خادم حرمین شریفین کے اس انسانیت نواز مشفقانہ فرمان کی بنا پر جیلوں سے رہائی پانے والے قیدیوں کے دل و دماغ پر خوشگوار اثر پڑے گا- وہ اپنے عزیزوں سے ملنے پر خوشی محسوس کریں گے اور آئندہ زندگی صالح شہری اور اچھے انسان کے طور پر گزاریں گے یاد رہے کہ سعودی عرب کی جیلوں میں سینکڑوں پاکستانی بھی قید ہیں شاہی فرمان کے بعد امید کی جا رہی ہے کہ پاکستانی قیدیوں کی بھی بڑی تعداد شاہی فرمان کے مطابق رہائی حاصل کرے گی اور وطن واپس لوٹ سکے گی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں