King of Saudi Arabia announced a one-day holiday after the upset defeat of Argentina in the FIFA World Cup. 211

فیفا ورلڈ کپ میں ارجنٹینا کو اپ سیٹ شکست دینے پر سعودی عرب کے بادشاہ نے ایک دن کی چھٹی کا اعلان کردیا.

سٹاف رپورٹ (تازہ اخبار ،پی این پی نیوز ایچ ڈی)
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے حکم پر بدھ 23 نومبر کو مملکت بھر میں عام تعطیل ہوگی۔
شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے اعلان کیا ہے ارجنٹینا سے فتح کی خوشی میں بدھ کو تمام سرکاری اور پرائیویٹ دفاتر میں چھٹی ہوگی. اس کے ساتھ تمام تعلیمی اداروں میں طلبہ کو بھی بدھ کی چھٹی کی گئی ہے.
قطر میں جاری فیفا ورلڈ کپ کے گروپ سی کے ایک میچ میں سعودی عرب نے ارجنٹائن کو شکست دے کر ٹورنامنٹ کا پہلا اَپ سیٹ کر دیا ہے۔
منگل کو دوحہ کے لیوسل سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں سعودی عرب نے ایک کے مقابلے میں دو گول سے فتح اپنے نام کی۔
میچ کا پہلا گول ارجنٹائن کی جانب سے لیونل میسی نے پہلے ہاف کے دسویں منٹ میں پینلٹی کک پر کیا.
اس کے جواب میں 48 ویں منٹ میں سعودی عرب کے صالح الشھری نے پہلا گول کر کے سکور برابر کر دیا.
اس کے محض پانچ منٹ کے بعد ہی سالم الدوسیری نے سعودی عرب کا دوسرا گول کر کے ٹیم کو برتری دلا دی جو میچ کے آخر تک برقرار رہی۔
سعودی کھلاڑی محمد العویس کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا ہے۔
پاکستان میں سعودی عرب کے سفارت خانے نے بھی اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر قومی ٹیم کو مبارک باد دی ہے۔
خیال رہے کہ ارجنٹائن دو مرتبہ عالمی کپ جیت چکی ہے جبکہ سعودی قومی ٹیم اس سے قبل 5 مرتبہ ورلڈ کپ کے مقابلوں میں حصہ لے چکی ہے۔
اس وقت سعودی عرب کی فٹ بال ٹیم عالمی رینکنگ میں 51 ویں نمبر پر ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں