مسلم لیگ ن کے سینیر رہنما خواجہ آصف کا قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کا سب کا سافٹ ویئر اپ ڈیٹ ہوجائے گا؟ 199

خواجہ محمد آصف کی وریو ہاؤس کینٹ آمد کارکنان سے خطاب

(سٹاف رپورٹ،تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ )

ہماری تمام جدو جہد صرف ایک نکتے پر مرکوز ہے اور وہ عوام کی جو رائے ہے اس پر کسی بھی طرح سے اثر انداز نا ہو جائے، عوام کی رائے کو مقدم رکھا جائے تو پاکستان کو درپیش تمام مسائل حل ہو جائیں۔
عوام کی رائے کا احترام کیا جائے اور اس جو حقیقی نمائندگی کی شکل میں ترجمانی ملے تو وطن عزیز کی تمام مشکلات حل ہو جائیں۔ عوام کی رائے کی حرمت ہر خاص و عام پر لازم ہوجاتی ہے.
میں مسلم لیگ ن کا کارکن ہوں،میں نواز شریف کا کارکن ہوں، میرے ساتھ آزاد صوبائی الیکشن کے امیدوار طارق سبحانی، اور آزاد کشمیر الیکشن کے امیدوار چوہدری اسحاق کھڑے ہیں انہوں نے وفاداری کا سودا نہیں کیا اور ہمیں ان روایات کو اہمیت دینی ہے.
مسلم لیگ ن کو ووٹ دے کر جتائیں، میاں محمد نواز شریف کو پیغام جائے کے کارکن اور ووٹر آج بھی اس کے ساتھ کھڑے ہیں اور جدوجہد میں شامل ہیں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں