Noon League leader Khawaja Asif granted bail 385

نون لیگ کے رہنما خواجہ آصف کی ضمانت منظور

(سٹاف رپورٹ،تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ )
لاہور ہائیکورٹ نے آ مدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں مسلم لیگ نون کے رہنما خواجہ آصف کی رہائی کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی اور ان کی ضمانت منظور کر لی گی.
خواجہ آصف کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ نیب نے آمدن سے زائد اثاثہ جات اور منی لانڈرنگ میں 29 دسمبر کو اسلام آباد سے گرفتار کیا، نیب کو کیس کا ریکارڈ پہلے ہی فراہم کر چکا ہوں مگر نیب نے شکایت کنندہ کا کوئی ریکارڈ احتساب عدالت میں جمع نہیں کرایا ہے.
نیب ، الیکشن کمیشن اور ایف بی آر کے پاس تمام ریکارڈ اور اثاثوں کی تفصیلات موجود ہیں اس لیے درخواست ضمانت منظور کی جائے جس پر آج ان کی ضمانت منظور کر لی گی ہے.
اس موقع پر خواجہ آصف مسلم لیگ نون پنجاب کے صدر رانا ثناء اللّٰہ اور باقی سینئر قیادت بھی عدالت میں موجود تھے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں