سرینگرمقبوضہ کشمیر : (سٹاف رپورٹ ،تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ )
قابض فوج نے ریاستی دہشتگردی کے دوران فائرنگ کرکے مزید 3 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا.
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوج نے ریاستی دہشتگردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فائرنگ کرکے مزید 3 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔ قابض فوج نے گزشتہ روز پلوامہ میں نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ کرکے 2 نوجوانوں کو شہید کیا جب کہ آج اسلام آباد میں مزید ایک نوجوان کو شہید کردیا گیا.
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوج کی جانب سے علاقے کے داخلی اور خارجی راستوں کو سیل کرکے اب بھی سرچ آپریشن جاری ہے جب کہ گزشتہ روز بھی ضلع شوپیاں میں آپریشن کے دوران 2 نوجوان شہید ہوگئے تھے جس کے بعد گزشتہ 3 روز کے دوران شہید نوجوانوں کی تعداد 6 تک پہنچ گئی ہے.