انٹرویواہم خبریںبین الاقوامیبین الاقوامی خبریںپاکستانتصاویر اور مناظردلچسپ و عجیبسیاستملٹی میڈیا

یومِ استحصال کشمیر، سفارتخانہ پاکستان الریاض میں کشمیری عوام سے اظہارِ یکجہتی

سفارتخانہ پاکستان الریاض میں یوم استحصال کشمیر کی مناسبت سے ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا جس کا مقصد مسئلہ کشمیر کو بین الاقوامی سطح پر اجاگر کرنا

رپورٹ الریاض سعودی عرب شاہین جاوید:پی این پی نیوز ایچ ڈی

سفارتخانہ پاکستان الریاض میں یوم استحصال کشمیر کی مناسبت سے ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا جس کا مقصد مسئلہ کشمیر کو بین الاقوامی سطح پر اجاگر کرنا، کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی اور بھارتی مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی عکاسی کرنا تھا۔

بھارت کے 5 اگست 2019 کے غیر قانونی اقدامات اور فوجی محاصرے کو چھ سال گزرنے پر سفارتخانہ الریاض میں یوم استحصال کی مناسبت سے ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں پاکستانی اور کشمیری کمیونٹی کی کثیر تعداد نے شرکت کی،

سفیر پاکستان احمد فاروق نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ جموں و کشمیر ایک بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ متنازعہ علاقہ ہے جس کی اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعدد قراردادوں نے تصدیق کی ہے، انہوں نے مذید کہا کہ حکومت پاکستان اور پاکستانی عوام مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے پرعزم ہیں، پاکستان اپنے کشمیری بھائی بہنوں کے حقوق کے لئے ہمیشہ آواز بلند رکھے گا۔

اس موقع پر صدر پاکستان، وزیر اعظم اور وزیر خارجہ کے پیغامات بھی پڑھ کر سنائے گئے.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے