نمیرہ محسن 193

کشمیر

نمیرہ محسن،پی این پی نیوز ایچ ڈی

اے حبہ خاتون کے چاند
وادئ گریز میں بہتے
نیلے پانی کے دھارے
تیرے نغمے دنیا کے سمندروں میں
بہا آئے ہیں
تیرا دل برباد
ہجر کے قصوں کی کتاب
تیرے مقدس آنسو
نیلم کی گود میں
ہمکتے ہیں
اے ذون کاشمیر !
ڈل کے شکارے
اور کنول
تیری جانب تکتے ہیں
نیلم سورج کی دھرتی کو چھونے سے قبل
روز تجھ کو پلٹ کر
دیکھتا ہے
کبھی تو یہ دیوار
گر جائے گی
اور تو
پاک دل میں
سما جائے گی
تیری کہانی
کبھی تو رنگ لائے گی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں