(سٹاف رپورٹ ،تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ )
پولیس نے آپریشن کے دوران انتہائی مطلوب 4 رکنی بین الصوبائی موٹر سائیکل لفٹر گروہ کو گرفتار کرلیا اور موٹرسائیکلیں ، لاک کاٹنےکے آلات سمیت 4پستول ،رقم اور دیگر سامان برآمد کیا۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں شاہراہ نورجہاں پولیس نے موٹرسائیکل لفٹرز کیخلاف کامیاب اسٹنگ آپریشن کیا ، آپریشن کے دوران انتہائی مطلوب 4 رکنی بین الصوبائی موٹرسائیکل لفٹر گروہ کو گرفتار کرلیا گیا۔
ایس ایس پی سینٹرل ملک مرتضی نے کہا کہ ٰملزمان سے موٹرسائیکلیں اور لاک کاٹنےکے آلات ، 4پستول ،رقم اور دیگر سامان برآمد کرلیا ہے۔
ملک مرتضیٰ کا کہنا تھا کہ ملزمان میں سرغنہ زاہد، ثاقب قریشی، عمیرحاجی ،رزاق شامل ہیں ، ملزمان کئی سالوں سے 125موٹرسائیکلیں چوری کرتے تھے اور مختلف مقامات سے چرا کر اسپتالوں کی پارکنگ میں کھڑا کر دیتے۔
ایس ایس پی سینٹرل نے بتایا کہ موٹرسائیکل بس کی چھت پر رکھ کر ڈی جی خان پہنچائی جاتی تھی، بس کلینر فی موٹرسائیکل 8 ہزار روپے لیتا اور جعلی این او سی بناتا تھا اور این او سی راستے میں لاانفورسمنٹ اداروں کو دکھائی جاتی تھی۔
ملک مرتضیٰ کا کہنا تھا کہ ملزمان فی موٹرسائیکل 40 ہزار روپے ایزی پیسہ سےلیتےتھے، پاکستان بھر سے چوری شدہ موٹرسائیکلیں بلوچستان پہنچائی جاتی ہیں، سندھ ،پنجاب کے موٹرسائیکل لفٹرز ویدھو اور یارو سے منسلک ہیں۔
انھوں نے بتایا کہ موٹرسائیکلیں کشمور ،پنجاب کے درمیانی راستوں سے نکالی جاتی ہیں، بلوچستان رکنی میں روزانہ چوری شدہ موٹرسائیکلوں کا بازار لگتاہے جبکہ ملزم بینک کیش نکالنےوالےشہریوں سے لوٹ مار میں بھی ملوث ہیں۔
244