رپورٹ(بیوروچیف ایچ ایم فیاض،تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ )
صدر مملکت عارف علوی نے سربراہ کامیاب جوان پروگرام کے ہمراہ بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔صدر مملکت عارف علوی نے کامیاب جوان پروگرام کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا اس پروگرام کےذریعے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے، جب ایک کاروبار پروان چڑھے گا تو وقت کے ساتھ مزید لوگوں کے لیے نوکریاں پیدا ہوں گی اور اتنی تعداد میں گھرانے اس ایک کاروبار سے مستفید ہو سکیں گے
ایوان صدر میں تقریب تقسیم چیکس و اسناد میں شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے سربراہ کامیاب جوان نے خواتین کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی آبادی کا 49% خواتین پر مشتمل ہے جن کو مضبوط کرنا اور ملک و قوم کی ترقی میں اہم حصہ بنانا وزیراعظم عمران خان اور کامیاب جوان کا مشن ہے