25 اور 28 جولائی کا دن مسلم لیگ ن کی جیت کا دن ہے ۔ملک راشد اعوان 323

25 اور 28 جولائی کا دن مسلم لیگ ن کی جیت کا دن ہے ۔ملک راشد اعوان

سیالکوٹ کوٹلی لوہاراں(کامران سلہری نمائندہ خصوصی،تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ )

مسلم لیگ ن ریاض ریجن سعودی عرب کے چیئرمین ملک راشد اعوان کا کہنا ہے کہ 28 اور 25 جولائی کا سورج چوہدری اسحاق اور طارق سبحانی کی فتح کا سورج ہو گا۔ یہ الیکشنز حق اور سچ کی لڑائی کا الیکشن ہے۔ہم سب کومیاں نواز شریف کے نظریئے کی خاطر ہر پاکستانی کو باہر نکل کر اس حکومت کے خلاف ووٹ ڈالنا ہو گا۔ اس کرپٹ اور جبر کی حکومت کے خلاف ریفرینڈم میں حصہ لینا ہو گا۔انہوں ان خیالات کا اظہار ایک بیان میں کیا ان کا مزید کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن اس ملک میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھایا۔ ملک ترقی کی راہ پہ گامزن تھا مگر موجودہ حکومت نے اس پہیے کو روک دیا ہے۔غریب ہر عرصہ حیات تنگ ہو چکا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں