سٹاف رپورٹ پاک نیوز پوائنٹ
جمعیت علماء اسلام کے مرکزی رہنماء اور صوبائی اپوزیشن لیڈر محمد اکرم خان درانی نے کہا ہے کہ جے یو آئی وہ واحد پارٹی ہے جو ملکی مفاد اور اسلام کی بقاء کی جنگ لڑرہی ہے ہماری تاریخ قربانیوں سے بھری پڑی ہے نیز جمعیتہ ہی پوری دنیا میں اسلام کا حقیقی تصور اجاگر کررہی ہے اور آجکل یہ جماعت پوری امت مسلمہ کی ترجمان پارٹی ہے انشاءاللہ ہمارا مستقبل روشن ہے جبکہ موجودہ حکمران جماعت کا مستقبل تاریک نظر آرہاہے اس وقت پوری قوم مسائل اور مصائب کے انبار سے دوچار ہے اور ملک مسائلستان بن چکا ہے نیز اسلام کی سربلندی کیلئے کام کرنے سے ہی ترقی ممکن ہے ، قائد جمعیتہ مولانا فضل الرحمن ہی ملک وقوم کو درپیش بحرانوں سے نکال کر موجودہ چیلنجز کا مقابلہ کرسکتے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز درانی ہاوس پشاور میں نو منتخب چیرمین یونین کونسل سوکڑی ٹو بنوں اسفندیارخان سے خصوصی ملاقات کے دوران کیا ۔ اس موقع پر اپوزیشن لیڈر اکرم خان درانی نے مزید کہا کہ عوام کو درپیش مسائل سے بخوبی واقف ہوں نااہل حکمرانوں کی ناکام پالیسیوں کیوجہ سے پاکستان بھر کے عوام مہنگائی ، بے روزگاری اور بے چینی ، پریشانی و غم میں مبتلاء ہیں یہی وجہ ہے کہ نااہل حکمرانوں نے ملک کو تجربہ گاہ میں تبدیل کردیاہے نت نئے تجربے کرکے عوام پر ظلم کے پہاڑ ڈھائے جارہے ہیں تبدیلی کے نام پر عوام کوورغلایا جارہاہے ۔ انہوں نے کہا کہ جے یوآئی خدا کی زمین پر خدا کے نظام کے نفاذ پر یقین رکھتی ہے دنیاوآخرت کی کامیابی صرف دین اسلام میں مضمر ہے عوام ملک میں اسلامی انقلاب کے قیام کیلئے جے یوآئی کے جھنڈے تلے متحد ہو جائیں انشاءاللہ آنیوالا دور جے یوآئی کا ہوگا اور جمعیت علماء اسلام کی مقبولیت میں روز بروز اضافہ ہورہاہے جوکہ مخالفین کیلئے خطرے کی گھنٹی ہے عنقریب انکی سیاست ہمیشہ کیلئے دفن کردی جائیگی ۔ آخر میں چیرمین اسفندیارخان نے گیس و بجلی لوڈشیڈنگ سمیت درپیش دیگر اہم علاوائی مسائل سے اپوزیشن لیڈر کو اگاہ کیا جس پر اکرم خان درانی نے عوام بنوں خصوصاً اہالیان سوکڑی کو درپیش مسائل کو حل کرنے کی یقین دہانی کرائی ، بعد میں چیرمین سوکڑی ٹو اسفندیار خان نے اکرم درانی کا شکریہ ادا کیا اور اپنی طرف سے ہرقسم کی مکمل جانی و مالی تعاون کا یقین دلایا.