JUI-F, which is part of the ruling coalition in the federation, has announced to launch a movement against the Sindh government 162

وفاق میں حکومتی اتحاد میں شامل جے یو آئی نے سندھ حکومت کے خلاف تحریک چلانےکا اعلان کردیا

سٹاف رپورٹ (تازہ اخبار ،پی این پی نیوز ایچ ڈی)

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جے یو آئی سندھ کے سیکرٹری جنرل راشد محمود سومرو نے سندھ کے 14 اضلاع میں ہونے والے بلدیاتی انتخاب میں پیپلز پارٹی پر دھاندلی کا الزام لگادیا.راشد محمود سومرو کا کہنا تھا کہ بلدیاتی انتخاب میں دھاندلی نتائج مسترد کرتے ہیں،کارکنان پر تشدد اور دہشت گردی کے مقدمات کے بعد وفاق میں اتحاد پر غور کریں گے۔رہنما جے یو آئی کا کہنا تھا کہ بلدیاتی انتخاب میں ہمارےکارکنوں پر گولیاں چلائی گئیں اور ہمارے ہی کارکنوں کے خلاف ایف آئی آر کاٹی گئی۔ راشد محمود سومرو نے پارٹی قیادت سے بھی زرداری بھگاؤ، سندھ بچاؤ تحریک شروع کرنےکا مطالبہ کردیا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں