ضلعی انتظامیہ پشاور کی محکمہ صحت کے ہمراہ مشترکہ کارروائی 271

ضلعی انتظامیہ پشاور کی محکمہ صحت کے ہمراہ مشترکہ کارروائی

رپورٹ(عدنان تابش نمائندہ خصوصی،تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ )

شاہ قبول کے علاقے میں سرکاری ادویات کی بڑی کھیپ برآمد،مالک گرفتار۔ ادویات کی مارکیٹ میں مالیت پچیس لاکھ روپے سے زائد ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر احتشام الحق اور ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر محمد اظہر خان کی محکمہ صحت کے ڈرگ انسپکٹر ڈاکٹر صفی اللہ اور ڈرگ انسپکٹر منظور خٹک کے ہمراہ مشترکہ کارروائی۔ ان ادویات پر (ناٹ فار سیل) کی مہریں لگی ہوئی ہیں۔ موقع سے کچھ مشکوک اوویات کے نمونوں کو سیل کر کے لیبارٹری بھجوایا دیا گیا ہے۔
لیبارٹری رپورٹ آنے پر مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جائیگی، ڈپٹی کمشنر پشاور کیپٹن (ر) خالد محمود.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں