جدہ رپورٹ(نمائندہ خصوصی امداد حسین لک ،تازہ اخبار ،پاک نیوز پوائنٹ )
تقریب کے مہمانان خصوصی میں پی وائی او کے صدر محمد کلیم خان ، پی پی پی جدہ سٹی کے صدر راجہ اعجاز حسین جنجوعہ اور سینئر راہنما میں الطاف حسین شامل تھے۔۔تلاوت کلام پاک کی سعادت معروف صحافی حافظ عرفان کھٹانہ نے حاصل کی۔ نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم معروف شاعر اور ناظم تقریب آفتاب علی ترابی نے پیش کی۔کورونا کی حفاظتی اور احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے یہ تقریب منعقد کی گئی۔
شاعر و صحافی زمرد خان سیفی نے قائدین کو منظوم خراج تحسین پیش کیا ۔۔
تقریب کے صدر تصور چوہدری نے کہا کہ شہید بی بی بے نظیر بھٹو کی سالگرہ کی یہ تقریب نہ صرف اظہار عقیدت ، خراج تحسین اور دعائے مغفرت کے لئے ہے بلکہ تجدید عہد کے لئے ہے۔ انہوں نے محترمہ بے نظیر بھٹو کی قائدانہ صلاحیتوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے بلکہ پاکستان پیپلز پارٹی بالخصوص بھٹو خاندان نے اپنے آپ کو پاکستان پر قربان کر کے ملکی تاریخ کے لازوال باب رقم کیے ہیں ۔ انہوں نے بلاول بھٹو زرداری اور آصف علی زرداری کی قیادت پر اعتماد کے عزم و عہد کا اعادہ کیا۔
انہوں نے سعودی عرب کی پاکستان دوستی اور مسلم امہ کی ہر قسم کی امداد کو زبردست خراج تحسین پیش کیا ۔اسی دوران آفتاب علی ترابی نے پر جوش انداز میں نظم پیش کر کے داد و تحسین حاصل کی۔
تقریب میں وسیم اکرم ۔ ملک الیاس اعوان ۔ راجہ عبید ۔ ملک مدثر ۔ ملک تکاثر عباس ۔ اکرام اللہ کولی ۔ ملک جاوید حسین ۔ اسد اکرم ۔ محمد اعجاز اور پاک میڈیا جرنلسٹ فورم کے صدر فہد کھوکر اور معروف صحافی حسن بٹ بھی شامل تھے۔۔آخر میں حافظ عرفان کھٹانہ نے پاکستانی پیپلزپارٹی کے مرحوم قائدین کی مغفرت کی دعا کی۔ وطن عزیز پاکستان اور سعودی عرب کی ترقی و خوشی اور استحکام کی دعا کی گئی
