Pakistani Tuck Tucker is the most popular person on social media 309

پاکستانی ٹک ٹاکر سوشل میڈیا پر سب سے مقبول ترین شخصیت

(سٹاف رپورٹ ،تازہ اخبار پاک نیوز پائنٹ)
پاکستان ٹاک ٹاک کی مقبول ترین شخصیت اور نئی ابھرتی اداکارہ جنت مرزا ٹاک ٹاک کے بعد “سنیک ویڈیو ایپ” پر اپنی مقبولیت کا پرچم بلند کرنے میں کامیاب ہوگئیں۔ سنیک ویڈیو ایپ پر جنت مرزا کے آفیشل اکاؤنٹ پر فالوورز کی تعداد۔ 30 لاکھ ، جس کے بعد وہ ٹک ٹاک کے ساتھ ساتھ ناشتے کی ویڈیوز پر بھی مشہور ہو گئے ہیں۔
اس ضمن میں جنت مرزا کی ایک مداح نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں ان کے اسنیک ویڈیو اکاونٹ کا اسکرین شاٹ شیئر کیا۔مداح نے جنت مرزا کو تین ملین فالوورز مکمل ہونے پر مبارکباد دی اور ساتھ ہی ان کی مزید کامیابیوں کے لیے دعا بھی کی.
دوسری جانب جنت مرزا نے مداح کی اسٹوری اپنے انسٹا اکاو¿نٹ پر شیئر کرتے ہوئے ان کی محبت پر شکریہ ادا کیا۔اس ایپ پر بھی ٹک ٹاک کی طرح مختصر ویڈیوز بناکر اپلوڈ کی جاتی ہیں اور اب زیادہ تر نامور ٹک ٹاکرز نے بھی اسنیک ویڈیو ایپ پر اپنے اکاونٹس بنالیے جہاں ان کی فین فالوونگ میں اضافہ ہورہا ہے.
خیال رہے کہ جنت مرزا ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن ٹک ٹاک پرسب سے زیادہ ایک کروڑ 50 لاکھ فالوورز رکھنے والی پہلی پاکستانی ٹک ٹاک سٹار ہیں۔ انکا تعلق پاکستان کے شہر فیصل آباد سے ہے،پاکستان سے تعلق رکھنے والی جنت مرزا کو یہ اعزاز بھی حاصل ہے کہ وہ ملک کا نمبر ایک ٹاک ٹاک ماڈل ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں