سٹاف رپورٹ (تازہ اخبار ،پی این پی نیوز ایچ ڈی)
جمعیت علماء اسلام یو سی نیظم دھرمہ خیل سورانی کے امیر پیر طریقت حاجی حمید اللہ شاہ نے کہا ھے کہ جے یو آئی میں نئے شامل ہونے والوں کا جماعت میں شمولیت بر خیرمقدم کرتے ہیں اس سے جمعیت مزید مضبوط اور فعال ہوگی اور جنرل انتخابات میں جے یو آئی کلین سویپ کریگی ۔ صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے پیر حمیداللہ شاہ نے مزید کہا کہ پاکستانی قوم حکومت سے مطالبہ کریں کہ دستور پاکستان پر مکمل عمل در آمد کریں،آئین پاکستان عمال حکومت اور صاحب اقتدار لوگوں کو حکم دیتا ہے کہ وہ مسلمانوں کیلئے ایسا ماحول پیدا کریں تاکہ وہ اسلامی تعلیمات کے مطابق اپنی زندگیوں کو ڈال سکیں ۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس وقت مولانا فضل الرحمن پوری امت مسلمہ کی ترجمانی کر رہے ہیں اور وہ اپنی دانشمندانہ بیانات سے ملک و قوم کیلئے راہ نجات استوار کر رہے ہیں ان کے بیانات ہر مکتبہ فکر میں مقبول عام ہیں اسی طرح صوبائی اپوزیشن لیڈر اکرم خان درانی اور انکے فرزند ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی زاہد اکرم درانی نے بھی بنوں کے لئے بیش بہامنصوبے منظور کرائے ہیں کیونکہ وزیراعظم شہباز شریف خود تو ضلع بنوں تشریف نہیں لائے لیکن یہ اکرم خان درانی اور زاھد اکرم درانی کی کوششوں کا نتیجہ ھے کہ بنوں کیلئے اہم میگا پراجیکٹ منظور ہوئے ہیں جن کا سہرا درانی خاندان کے سر ہیں اور انشاءاللہ مستقبل میں بھی دیگر اھم منصوبے منظور کرائیں گے کیونکہ جے یو آئی ایک محب وطن پارٹی ھے جو ملک وقوم کیساتھ مخلص ہے.
205