رپورٹ القصیم : (میاں محمد عظیم )
اجلاس کی کارروائی تلاوت قرآن پاک سے شروع کی گی جسکی سعادت سیکرٹری اطلاعات قاری محمد فاروق صاحب کو ملی۔
اسکے بعد ضلع بٹگرام سے آئے ہوئے نوجوان عالم دین مولانا ضیاء الرحمن صاحب نے سامعین کو پرسوز آواز میں نظم کے ذریعے سے محظوظ کیا
اجلاس سے شیخ قاری محمد رویس نے خطاب کرتے ھوئے جماعت کی ایمیت اور اخلاص پر زرودیا اجلاس میں پاکستان جمعیت علماء کے بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے کی شاندار ک کامیابی پر مسرت کا اظہار اور آمدہ انتخابات کے لئے اپنے اپنے علاقے سے جمعیت کے ٹکٹ ہولڈر یا حمایت یافتہ امیدوار کی کامیابی کے لیے ہر ممکنہ کوشش پر بھر پور زور دیا گیا اور یہ اپیل کی گئی کہ پارٹی ٹکٹ جس کو جاری کیا گیا ہے چاہے وہ کوئی بھی ہو اسی کے لئے انتخابی کمپئین چلائی جائے ۔
اجلاس میں جمیعت علماء اسلام سندھ کے جنرل سیکرٹری علامہ راشد محمود پر قاتلانہ حملہ کی مذمت کی گئی سندھ اورمرکزی حکومت سے مطالبہ کیا گیا اس میں ملوث افراد کو گرفتار کرکے
قرار واقعی سزا دی جائے
اجلاس میں ڈیرہ غازی خان سے آئے ہوئے مہمان حاجی عبد الوہاب نقشبدی اور جمعیت القصيم کے سابقہ دیرینہ ساتھی ریاض ریجن کے رکن عاملہ بھائی کامران شفیع کے خصوصی طور پر سراہا گیا ۔
شرکائے اجلاس میں جمیعت علماء القصیم کے نائب صدر مولانا عتیق الرحمن۔ سیکرٹری اطلاعات قاری عمر فاروق ۔فنانس سیکرٹری مولانا محمد انور سواتی ۔بھائی سید باچا ۔بھائی سلیمان بھائی عاصم ابن رویس احمد۔
بھائی عمر اور چند دیگر احباب شامل تھے ۔اجلاس میں سعودی عرب کے یوم تاسیس کے موقع پر سعودی حکام ، شاہی خاندان اور سعودی عوام کو مبارکباد پیش کیا اور کہا پاک سعودی دوستی بے مثال و لازوال ہے اور یہ مخلصانہ دوستی تاقیامت قائم ودائم رہیگی ۔
آخر میں قائم مقام جنرل سیکرٹری سعودی عرب قاری محمد عثمان معظم خیل کی طرف سے اجلاس کے تمام معزز ممبران کو پرتکلف عشائیہ دیا گیا اور اجتماعی دعا سے اختتام پذیر ہوا ۔
278