سٹاف رپورٹ سعودی عرب (تازہ اخبار ،پی این پی نیوز ایچ ڈی)
عمران کی کامیابی سے عریانیت و لادینیت کو تقویت ملے گی جو پاکستان میں اسلامی تہذیب پر ایک وار ہے جبکہ یہ بے دین اور مادر پدر ازاد طبقہ کی جیت ہے نیز یہ سارا کچھ دین سے دوری کا نتیجہ ہے دین اسلام سے دور اور بے زار لوگ اس کا ساتھ دے رہے ہیں جو صوبہ پنجاب کی بدقسمتی ھے لہذا پی ٹی ائی کی جیت پر خوشی نہیں بلکہ افسوس و ماتم کرنا چاہیے انشاءاللہ جب پاکستانی عوام میں شعور اور حقیقی سمجھ اکر انکی روح میں اصل تبدیلی اجائیگی اور باشعور طبقہ اپنا بھر پور کردار ادا کرکے انیوالے وقت میں پی ٹی ائی کو عبرتناک شکست سے دوچار گیا جائیگا تو پاکستانیوں کی قسمت جاگ اٹھے گی ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائش گاہ پر میڈیا سے بات چیت کے دوران کیا اس موقع پر مولانا عبداللہ قمر ؛ مولانا احسان شاہ شیرازی ؛ فیصل بنگلانی اور حافظ آیازبنگلانی بھی موجود تھے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اسلام کے نام پر بنا ھے اور یہاں پر اسلام سے متصادم کسی دوسرے ازم کی کوئی گنجائش نہیں ۔ پی ٹی آئی مغربی تہذیب کا پرچار کر رہی ہے یہ اسلامی تہذیب و تمدن پر ایک بد نما داغ ہے انکی وجہ سے ملک میں فخاشی و عریانی کو فروغ دیکر عروج ملا ؛ نوجوان نسل کی تباہی میں عمران نیازی کا بڑا ہاتھ ہے ۔ آخر میں انہوں نے امید ظاہر کی کہ انشاءاللہ وہ دن دور نہیں کہ ملکی سیاست سے پی ٹی آئی کا مکمل خاتمہ ہوگا اور پاکستان میں شرعی نظام نافذ ھوکر خوشحالی کا دور شروع ھوگا
190