رپورٹ، چوہدری فاروق سلہری سے
جماعت اہلسنت پاکستان کے سربراہ پیر سید ریاض حسین شاہ نے تحریک منھاج القرآن کوٹلی لوہاراں کے زیر انتظام شان سیدہ فاطمہ الزہرہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوۓ کہا ہے کہ اہلسنت نہ صرف حضور کے اصحاب کو مانتی ہے بلکہ اہلبیت سے بھی پیار کرتی ہے۔ اہلبیت کا احترام اور محبت دنیا و آخرت میں کامیابی کا زریعہ ہے اگر حضور کی شفاعت اور قربت چاہتے ہو تو سیدہ فاطمہ الزہرہ کا در پکڑ لو یہی در آپکو قیامت کے روز کام آۓ گا۔ میں پچیس سال جماعت اہلسنت کی سربراہی کی پچیس سالوں میں صدقہ اہلبیت ہر کام میں کامیابی ملی۔ کانفرنس سے الحاج افضل نوشاہی۔ علامہ غلام تیمور ربانی۔ علامہ انوار المصطفی ہمدمی۔ علامہ فیض میراں۔ علامہ احسن اقبال۔ علامہ ابرار۔ علامہ عادل حنیف۔ علامہ قوت علی۔ علامہ گلزار صدیقی۔رضوان طاہر ایڈووکیٹ۔ کاشف مغل۔ چوہدری اسلام۔ ثاقب چوہدری۔مہر شیرازی۔ چوہدری شبیر۔ حافظ عمران۔ نعمان بھٹی۔حافظ سلمان۔حافظ عمر نے بھی خطابات کئیے
