Jahangir Khan Tareen addresses Urban Forest at Bahauddin Zakaria University 211

پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما جہانگیر خان ترین نے بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی میں اربن فارسٹ کی تقریب سے خطاب

سرگودھا(کامران سعید نمائندہ خصوصی،تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ )

پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما جہانگیر ترین نے کہا کہ مجھے تحریک انصاف کی مرکزی قیادت سے انصاف ملنے کا عمل جاری ہے۔ جنوبی پنجاب صوبے کے لئے اخباری بیانات کی بجائے عملی اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔ پیپلز پارٹی سمیت کسی سیاسی جماعت سے میرا کوئی رابطہ نہیں۔ بجٹ میں عوام کو ریلیف ملے گا۔ بڑے بڑے سیاستدان اس خطے سے ووٹ لے کر واپس نہیں آتے۔
ملتان میں پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما جہانگیر خان ترین نے بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی میں اربن فارسٹ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جنوبی پنجاب صوبہ کی راہ میں رکاوٹ ڈالنے والوں کو ڈھونڈنا ہے میرے ساتھ انصاف کا معاملہ پراسیس میں ہے جنوبی پنجاب کو الگ صوبہ بنا کر رہیں گے شوکت ترین سمجھدار وزیر خزانہ ہیں انہوں نے جو بجٹ بنایا ہے اس میں عوام کو ریلیف ملے گا ماحول کو سازگار بنانے کے لئے درخت لگانے ضروری ہے جس سے ماحول کے لئے فرق پڑے گابعض کام انسان اپنے اور بعض کمیونٹی اور عوام کے فائدے کے لئے کرتا ہے جنوبی پنجاب کے لوگوں کو کچھ واپس کرنے کے لیے لودھراں پائلٹ پراجیکٹ کی بنیاد رکھی ہم جنوبی پنجاب کے لوگ ہیں اور یہاں کے لئے کام کرنا چاہتے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ جنوبی پنجاب سے کامیاب ہونے والے خطے کو بھول جاتے ہیں اپنے علاقے کے لیے کام کرنے میں سب سے زیادہ برکت ہے بڑے بڑے سیاستدان کی چھوٹے کاموں پر نظر نہیں پڑتی جنوبی پنجاب کے لوگوں کو کہا جاتا کہ یہاں کے لوگ نوکریاں نہیں حاصل کر سکتے میں کہتا ہوں یہاں کے لوگوں کو وہ تعلیم دی جائے جو پنجاب میں ہے تو حیران کن نتائج دے سکتے ہیں جنوبی پنجاب کو باقی پنجاب کے برابر لے کر آئیں گے میں وعدہ کرتا ہوں کہ جب تک زندہ ہوں جنوبی پنجاب کو صوبہ بنوائیں گے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں