It has been 24 years since Pakistan became a nuclear power 183

پاکستان کو ایٹمی قوت بنے 24 برس مکمل ہو گئے۔ اس دن کی مناسبت سے ملک بھر میں آج یوم تکبیر ملی جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے

سٹاف رپورٹ : ( تازہ اخبار، پی این پی نیوز ایچ ڈی)

تاہم اکتوبر 1999 میں نواز شریف کی حکومت کا خاتمہ ہوا اور ملک میں جنرل پرویز مشرف کی فوجی حکومت آگئی تھی، جس کے بعد یوم تکبیر اس جوش و جذبے سے نہیں منایا جا سکا.
دوسری جانب بولٹن آف اٹامک سائنٹسٹ نامی ادارے نے بتایا تھا کہ پاکستان کے ایٹمی ہتھیاروں کی تعداد پڑوسی ملک بھارت کے مقابلے میں زیادہ ہے.
پاکستان اور ہندوستان، دونوں نے ہی پہلی مرتبہ 1998 میں 3، 3 ہفتوں کے وقفے سے ایٹمی ہتھیاروں کے تجربات کیے تھے.
2014 ایٹمی مواد کو لاحق خطرات کی سیکیورٹی کے لیے اقدامات کے حوالے سے انڈیکس میں پاکستان کا درجہ بھارت سے بھی بہتر تھا.
اسی برس کے این ٹی آئی انڈیکس میں 9 ایٹمی مسلح قوتوں میں سے زیادہ تر کا درجہ وہی ہے، اس میں صرف ایک پوائنٹ کی کمی بیشی ہوئی جبکہ 2012 کے مقابلے میں پاکستان کے ایٹمی مواد کی سیکیورٹی کے حوالے سے 3 درجے بہتری آئی، جو کسی بھی ایٹمی ملک کی بہتری میں سب سے زیادہ ہے.
پاکستان کے جوہری پروگرام کے خالق اورمحسن پاکستان ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان مرحوم کے مطابق پاکستان کا جوہری پروگرام امریکا اور برطانیہ سے زیادہ محفوظ ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں