اسلام آباد ہائی کورٹ نے پولیس کو سابق وفاقی وزیر حماد اظہر اورسابق سپیکرقومی اسمبلی اسد قیصر کی گرفتاری سے روک دیا ہے 162

اسلام آباد ہائی کورٹ نے پولیس کو سابق وفاقی وزیر حماد اظہر اورسابق سپیکرقومی اسمبلی اسد قیصر کی گرفتاری سے روک دیا ہے

سٹاف رپورٹ : ( تازہ اخبار، پی این پی نیوز ایچ ڈی)

اسلام آباد ہائی کورٹ نے پولیس کو سابق وفاقی وزیر حماد اظہر اورسابق سپیکرقومی اسمبلی اسد قیصر کی گرفتاری سے روک دیا ہے.
اسلام آباد ہائی کورٹ میں پی ٹی آئی لانگ مارچ کیس میں لاہورمیں درج مقدمے میں سابق وفاقی وزیرحماد اظہرکی5 ہزارروپے کے مچلکوں کے عوض حفاظتی ضمانت منظورکرتے ہوئے پولیس کو گرفتاری سے روک دیا۔عدالت نے حماد اظہر کو11 روز میں مقامی عدالت کے سامنے پیش ہونے کی ہدایت کی۔حماد اظہراپنے وکیل فیصل چوہدری کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے.
اسلام آباد ہائیکورٹ نے قومی اسمبلی کے سابق سپیکراسد قیصر کی گرفتاری سے بھی روک دیا۔اسد قیصرکیخلاف پی ٹی آئی لانگ مارچ کے حوالے سے مقدمات درج ہیں۔اسلام آباد ہائی کورٹ نے اسد قیصر کی درخواست پرسیکریٹری داخلہ اوردیگرکو نوٹس جاری کرتے ہوئے سیکریٹری داخلہ اوردیگرفریقین کو آئندہ سماعت تک جواب جمع کرانے کی ہدایت کی۔عدالت نے اسد قیصر کے خلاف چاروں صوبوں اورایف آئی اے درج مقدمات کی تفصیل طلب کرتے ہوئے سماعت 2 ہفتوں کے لئے ملتوی کردی.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں