نمیرہ محسن 287

نہیں ہے نا امید اقبال اپنی کشت ویراں سے ذرا نم ہو تو یہ مٹی بڑی زرخیز ہے ساقی

اسلامی جمہوریہ پاکستان سب کو مبارک ہو۔ ریاست مدینہ کے نمونے پر دور حاضر کی واحد مسلم ایٹمی طاقت بر صغیر کے غیور فرزندوں نے ایک بار پھر بنا کر دکھادی۔ بس اب ماوں کا جہاد شروع ہے۔ بنانے والے اللہ کے حکم سے کوئئ سلطنت قائم کر دیتے ہیں ، قوم کی سوچ بنا دیتے ہیں مگر اصل ذمہ داری قوم کی ماوں کی ہوتی ہے۔ آنے والی نسل کی تربیت، تعلیم اور اجتماعی فلاحی سوچ کی تشکیل۔ خوش قسمت ہے وہ قوم جو اتنی تباہیوں کے بعد ایک ایسا رہنما پا لے جو جان کے انتہائی شدید خطرے کے باوجود وقت نماز آنے پر اللہ کی بارگاہ میں سجدہ ریز ہو جائے۔ ایسا شخص جو ناموس رسالت کا محافظ ہو اس کے لیے تو آسمانوں سے فرشتے فوج در فوج اتریں گے اور سمندر میں مچھلیاں تک دعاگو رہیں گی۔
واللہ اعلم بالصواب
خیر اندیش
نمیرہ محسن
19 مئی 2022

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں