شہریوں کی شکایات پر وزیر اعظم عمران خان کا بڑا فیصلہ 202

خط کی تحقیقات، عمران خان کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کیلئے درخواست سماعت کیلئے مقرر

(سٹاف رپورٹ ، تازہ اخبار، پاک نیوز پوائنٹ)

اسلام آباد ہائیکورٹ میں وزیر اعظم عمران خان کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں ڈالنے کی درخواست سماعت کیلئے مقرر کردی گئی. نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق دھمکی آمیز خط کی تحقیقات کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی گئی ہے۔ درخواست گزار نے وزیر اعظم عمران خان ، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر اطلاعات فواد چوہدری اور پاکستان کے امریکہ میں تعینات رہنے والے سابق سفیر اسد مجید کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی استدعا کی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے وزیر اعظم کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کے حوالے سے درخواست سماعت کیلئے مقرر کردی ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں