اسلام آباد میں جوڑے پر تشدد کیس میں پیچھے ہٹنے والے متاثرہ لڑکے اور لڑکی کا دعویٰ تفتیشی افسر نے مسترد کردیا 219

اسلام آباد میں جوڑے پر تشدد کیس میں پیچھے ہٹنے والے متاثرہ لڑکے اور لڑکی کا دعویٰ تفتیشی افسر نے مسترد کردیا

( سٹاف رپورٹ ، تازہ اخبار ، پاک نیوز پوائنٹ)

اسلام آباد میں جوڑے پر تشدد کیس میں پیچھے ہٹنے والے متاثرہ لڑکے اور لڑکی کا دعویٰ تفتیشی افسر نے مسترد کردیا اور بتایا کہ متاثرہ لڑکے نے اپنے اور متاثرہ لڑکی کے کپڑے خود پولیس کے حوالے کیے
اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں ای الیون میں لڑکا اور لڑکی تشدد کیس کی سماعت ایڈیشنل اینڈ سیشن جج عطاربانی نے کی۔ملزم کے وکیل نےجرح کے دوران تفتیشی افسرانسپکٹرشفقت نے کہا کہ متاثرہ لڑکا اور لڑکی خود 8 جولائی کوپولیس کے پاس آئے، متاثرہ لڑکا تین بار شامل تفتیش ہونے کیلئے تھانے آیا جبکہ متاثرہ لڑکی وویمن تھانے سے جائے وقوعہ پرپولیس کے ساتھ گئی.
تفتیشی افسر نے متاثرہ جوڑے سے سادہ کاغذ پر دستخط لیےجانےکے بیان کو بھی غلط قراردیا اور عدالت کو بتایا کہ دو افراد متاثرہ جوڑے کی ویڈیو بنارہے تھے لیکن نہیں معلوم کس موبائل سے ویڈیو وائرل ہوئی۔عدالت نے کیس کی مزید سماعت تک ملتوی کردی.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں