سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں بین الاقوامی سطح کی CFO لیڈرشپ سمٹ 2025 کا انعقاد 147

سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں بین الاقوامی سطح کی CFO لیڈرشپ سمٹ 2025 کا انعقاد

رپورٹ الریاض سعودی عرب عالم خان مہمند :پی این پی نیوز ایچ ڈی

سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں بین الاقوامی سطح کی CFO لیڈرشپ سمٹ 2025 کا انعقاد ہوا، جس میں دنیا بھر سے سینئر چیف فنانشل آفیسرز، مالیاتی ماہرین اور کاروباری قائدین نے شرکت کی۔ یہ سمٹ ریڈیسن بلو ہوٹل اینڈ کنونشن سینٹر، منہال میں منعقد ہوئی،
اجلاس میں جدید مالیاتی چیلنجز، ڈیجیٹل معیشت، خودکاری، مصنوعی ذہانت (AI) اور کاروباری ترقی میں CFOs کے کردار پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے سینئر فنانشل آفیسرز محمد دانش علی اور ضیاء المصطفٰی نے بطور اسپیکر شرکت کی، جبکہ پاکستانی فنانس منیجر محمد زبیر خان بلوچ نے بھی اجلاس میں بھرپور شرکت کی۔
محمد دانش علی اور ضیاء المصطفٰی نے اپنے خطاب میں پاک سعودی معاشی تعلقات کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور سرمایہ کاری و تعاون کے فروغ کے لیے قابلِ عمل تجاویز پیش کیں۔ دونوں مقررین نے مصنوعی ذہانت (AI) کے مالیاتی میدان میں بڑھتے ہوئے کردار پر بھی تفصیل سے گفتگو کی۔ انہوں نے واضح کیا کہ کس طرح AI مالیاتی تجزیے، خطرے کے تخمینے، اخراجات کی نگرانی، اور تیز تر فیصلہ سازی میں مددگار ثابت ہو رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ CFOs کو اب صرف مالیاتی امور کے ماہر نہیں بلکہ ڈیجیٹل تبدیلی کے قائد بھی ہونا ہوگا۔محمد زبیر خان بلوچ نے نوجوان پاکستانی CFOs کے لیے بین الاقوامی تقاضوں سے ہم آہنگ ہونے، اخلاقی مالیاتی نظم و نسق اپنانے اور فنانشل ٹیکنالوجی میں مہارت حاصل کرنے پر زور دیا۔
اجلاس میں دیگر ممتاز بین الاقوامی ماہرین بھی شریک ہوئے، جن میں جاہز انٹرنیشنل، التمیمی گروپ، تکامل ہولڈنگ، پیٹرو من کارپوریشن، اور سعودی کیبل جیسی کمپنیوں کے CFOs شامل تھے۔ مقررین نے عالمی مالیاتی رجحانات، کاروباری حکمتِ عملی، اور پائیدار ترقی کے لیے CFOs کے کلیدی کردار پر روشنی ڈالی۔
سمٹ کے اختتام پر شرکاء نے اسے ایک بصیرت افروز، سیکھنے سے بھرپور اور عالمی مالیاتی تعاون کے فروغ کے لیے اہم قدم قرار دیا۔ پاکستانی مقررین کی شرکت کو نہ صرف سراہا گیا بلکہ اسے ملک کی مالیاتی برادری کے لیے ایک حوصلہ افزا پیش رفت قرار دیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں