رپورٹ(امداد حسین لک ،تازہ اخبار ،پاک نیوز پوائنٹ )
انٹرنیشنل ایسوسی ایشن آف پاکستانی جرنلسٹس آسٹریا کی طرف سے پہلی میٹنگ کا اہتمام کیا گیا جس کی صدارت محمد عامر صدیق نے کی، جو کہ انٹرنیشنل ایسوسی ایشن آف پاکستانی جرنلسٹس کے لیگل ایڈوائزر ہیں. میٹنگ میں جرنلسٹس کی فلاح و بہبود کے حوالے سے بات کی گئی. اس موقع پر فہیم بابر خان کوآرڈینیٹر آسٹریا اور ریاض بلوچ کو ڈپٹی کوآرڈینیٹر آسٹریا کی ذمہ داریاں دی گئی.
گروپ کے صدر شاہد چوہان ساؤتھ افریقہ اور آئرلینڈ سے فائنس سیکریٹری جناب وسیم بٹ نے خصوصی طور پر ٹیلی فونک خطاب کیا. انٹرنیشنل ایسوسی ایشن آف پاکستانی جرنلسٹس کے صدر شاہد چوہان نے آسٹریا سے نئے شامل ہونے والے صحافیوں کا شکریہ ادا کیا اور دیار غیر میں پاکستان کا نام روشن کرنے اور اورسیز پاکستانیوں کے مسائل کو اجاگر کرنے اور ایسوسی ایشن کے حوالہ سے ان کو اگاہی فرہام کی۔ انہوں نے تنظیم کو مزید بہتر اور فعال بنانے کیلئے زمہ دارانہ کردار ادا کرنے پر زور دیا. شاھد چوہان کا کہنا تھا کہ انٹرنیشل ایسوی ایشن آف پاکستان کے پلٹ فارم سے اورسیز صحافیوں کو انکی پہچان اور مسائل کو حل کروانے کیلئے بھرپور کردار ادا کیا جائے گا.وسیم بٹ نے کہا کہ صحافی صرف ایک ادیب نہیں ہوتا ہے جسے جدید زندگی کی حقائق کا معقول حد تک احاطہ کرنا چاہئے۔ اہم معیار ساکھ اور غیر جانبداری ہیں۔ اور یہ سب اس لئے کہ ایک صحافی ایک قسم کا کنڈکٹر ہے ، جو جمع شدہ تصدیق شدہ معلومات کو عوام تک پہنچاتا ہے۔ یہ ایک ایسا فلسفی ہے جو اپنے عزائم کو نظرانداز کرتے ہوئے لوگوں کو سچ بتانے کے اہل ہے۔ ایک صحافی ایک ایسا تخلیق کار ہوتا ہے جو اپنے کاموں سے لوگوں کے ذہنوں میں نہ صرف اپنے خیالات لاتا ہے بلکہ اس سے پیدا ہونے والے مسائل کی اہمیت کے بارے میں بھی سوچنے پر مجبور ہوتا ہے. اس موقع پر محمد عامر صدیق نے کہا کہ ہم بہت جلد پاکستان میں اپنی قانونی لیگل ٹیم تیار کر رہے ہیں تمام صوبوں سے جو کہ انٹرنیشنل ایسوسی ایشن آف پاکستانی جرنلسٹس کی قانونی ٹیم ہوگی.مزید انہوں نے اوورسیز صحافیوں کو درپیش مسائل پر بھی گفتگو کی ۔ انہوں نے مزید کہا کہ دنیا بھر میں پاکستانی صحافی اپنے ملک کا مثبت امیج پیش کر رہے ہیں اور اوورسیز پاکستانی کمیونٹی کی آواز کو حکام بالا تک پہنچانے کا زریعہ ہیں اور اس کے ساتھ ساتھ پاکستان اور دنیا کے دیگر ممالک کے درمیان پل کا کردار ادا کر رہے ہیں. اس لیے اوورسیز صحافیوں کے مسائل پر بھی خصوصی توجہ دی جانی چاہیے. اس موقعہ پر انہوں نے وطن سے دور رہنے والے پاکستانی صحافیوں کی گرانقدر خدمات کو خراج تحسین پیش کیا فہیم بابر خان کوآرڈینیٹر آسٹریا اور ریاض بلوچ ڈپٹی کوآرڈینیٹر آسٹریا کی طرف سے تجاویز بھی پیش کی گئیں جس میں انٹرنیشنل کانفرنس کا انعقاد، عید میٹنگ، ادبی محافل کرنے پر بات چیت ہوئی۔ بعد از پاکستان کی ترقی اور سربلندی کے لیے دعا کی گئی ۔آخر میں محمد عامر صدیق کی جانب سے تمام لوگوں کا میٹنگ میں شرکت کرنے پر شکریہ ادا کیا.
