وحشی درندوں کا معصوم بچے پر تشدد،پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا 191

وحشی درندوں کا معصوم بچے پر تشدد،پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا

(سٹاف رپورٹ،تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ )

وحشی درندوں کا معصوم بچے پر تشدد کے بعد جنسی زیادتی۔ مقامی پولیس ملزم کے خلاف کارروائی سے گریزاں۔
شبقدر دلہ زاک میں تین وحشی درندوں کا بدترین تشدد کے بعد 14 سالہ لڑکے کیساتھ بد فعلی۔ تین دن تک پولیس کی طرف سے ملزمان کے خلاف کوئی کاروائی نا ہونے پر متاثرہ لڑکا والدین سمیت شبقدر میڈیا سنٹر کے پاس اپنی فریاد لے کر آگیا۔ میڈیا میں بات آنے پر تھانہ سرو کلے پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ ٹی ایچ کیو ہسپتال شبقدر میں بچے کی میڈیکل ٹیسٹ کروادی گئ۔
بچے کے والدین کے مطابق ہمارے ساتھ بہت ظلم ہوا ہے، ہم غریب لوگ ہیں۔ واقعے کے وجہ سے ہماری عزت تار تار ہو گئ، پولیس کے اعلی حکام مقامی پولیس کی عدم دلچسپی کا نوٹس لیں اور ہمیں انصاف فراہم کرے۔ یاد رہے کہ علاقے میں کچھ مہینوں سے اس طرح کے پے درپے واقعات سے مقامی لوگ خصوصاً والدین بچوں کے بارے میں سخت تشویش میں مبتلا ہوگئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں