بھارت کی کھوکھلی دھمکیاں بھی کام نہ آئی سری لنکن آل راؤنڈر نے بڑا اعلان کر دیا 298

بھارت کی کھوکھلی دھمکیاں بھی کام نہ آئی سری لنکن آل راؤنڈر نے بڑا اعلان کر دیا

(سٹاف رپورٹ،تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ )

سری لنکن آل راونڈر نے کشمیر پریمیئر کھیلنے کا اعلان کر دیا
بھارت کی جانب سے انٹرنیشنل کھلاڑیوں کو دھمکی دی گئی تھی کہ اگر وہ کشمیر لیگ کا حصہ بنے تو ان پر انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے دروازے بند کردئیے جائیں گے۔بھارت  کی دھمکی پر  جنوبی افریقہ کے اوپنرہرشل گبز،  انگلینڈ کے سپن باؤلر مونٹی پنیسر، میٹ پرایئر ودیگر نے لیگ سے دستبرداری کا اعلان کردیا تھا۔تاہم سابق سری لنکن اوپنر تلکارتنے دلشان نے بھارتی دھمکیوں کے باوجود کشمیر پریمیئر لیگ کھیلنے کا اعلان کردیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں