(سٹاف رپورٹ،تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ )
آفس کا افتتاح پی آئی اے کے جنرل مینیجر فہیم رضا نے کیا۔ اس موقع پر ترکش ائیرلائن ، ائیر انڈیا ، ائیر بلیو ، سلام ائیرلائن ، عمان ائیرلائن ، کویت ائیرلائن کے نمائندوں کے علاوہ ریاض کی تمام سیاسی ، سماجی اور کاروباری شخصیات نے شرکت کی ۔ سب نے چوہدری شبریز اختر سویہ کو نیا کاروبار شروع کرنے پر مبارکباد پیش کی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا ۔ جس پر شبریز اختر سویہ نے تمام معززین شہر کا دل کی اتہ گہرائیوں سے شکریہ ادا کیا ۔ انکا مزید کہنا تھا کہ کرونا وبا کے بعد سفری پابندی ختم ہونے پر ہم بین الاقوامی سیاحت کے ساتھ ساتھ پاکستان اور سعودی عرب کی مقامی سیاحت کے فروغ میں اپنا کلیدی کردار ادا کریں گے ۔ پی آئی اے کے جنرل مینیجر فہیم رضا کا کہنا تھا کہ ہم قومی ائیر لائن کے ساتھ ساتھ پاکستانی بزنس کمیونٹی کو بھی ہر ممکن تعاون فراہم کریں گے۔ آخر میں تمام معزز مہمانوں کے اعزاز میں پر تکلف اعشائیے کا اہتمام کیا گیا ۔