In the light of the current situation 348

موجودہ حالات کے تناظر میں چند ایک گزارشات احباب اہل سنت اور بالخصوص اپنے نوجوانوں کے نام کرنی ہے تحریر : صاحبزادہ حافظ حامد رضا وزیر حکومت آزاد کشمیر

موجودہ حالات کے تناظر میں چند ایک گزارشات احباب اہل سنت اور بالخصوص اپنے نوجوانوں کے نام کرنی ہے
جب سے پاکستان بنا ہے تب سے پاکستان میں اہل سنت کی کئ ایک تنظیمات پاکستان میں نظام مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ واصحابہ وسلم کے اور اہل سنت کے واسیع تر مفاد کے لیے سرگرم عمل رہی
جن کی سرپرستی اہل سنت کی نامور شخصیات کرتی رہیں
بظاہر آپس میں اختلافات بھی رہے لیکن ادب اور احترام کا دامن کھبی نہیں چھوڑا بلکہ کچھ بزرگ اگر حکومت میں رہے تو نامور اہلسنت کی شخصیات اپوزیشن کی جماعتوں میں رہیں
پر احترام ملحوظ خاطر رہا جس کی ایک مثال امام شاہ احمد نورانی رحمتہ اللہ علیہ اور مجاہد ملت علامہ عبد الستار خاں نیازی رحمۃ اللہ علیہ کی ہے
آج کے اس دور میں اہل سنت کی تمام تنظیمات اور قائدین اپنی اپنی سوچ ویژن کے مطابق خلوص دل سے اسلام کی خدمت کر رہے ہیں اور اُن کی کاوش ہمیشہ اہل سنت کے واسیع تر مفاد کے لیے ہے
پورے پاکستان کی طرح ہمارے شہر سیالکوٹ میں بھی تمام تنظیمات اہلسنت دینی خدمت کا فریضہ احسن طریقہ سے ادا کر رہے ہیں
الحمد اللہ اللہ تعالیٰ نے شہر سیالکوٹ کو یہ اعزاز بخشا ہے
کہ شیخ الحدیث محدثِ سیالکوٹی حافظ محمد عالم رحمۃ اللہ علیہ کے صاحبزادے قائد اہلسنت صاحبزادہ حامد رضا صاحب ملکی سطح پر اہل سنت کی نمائندگی کرتے ہیں
اور جب بھی سواد اعظم کو ضرورت پڑی آپ صف اول میں نظر اے
آپ کسی بھی سیاسی جماعت سے الیکشن لڑیں اپ نے مفادات اہل سنت پر اور بالخصوص عقیدہ ختم نبوت پر ہمیشہ پہرہ دیا
یہی وجہ ہے کہ ہر دور میں اکابرین اہل سنت آپ کی خدمات کو شاندار خراج تحسین پیش کرتے رہے
امام شاہ احمد نورانی رحمتہ اللہ علیہ سے لے کر علامہ خادم حسین رضوی رحمتہ اللہ علیہ تک
کنزالعلماء ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی صاحب سے لے کر
جرنیل اہلسنت ثروت اعجاز قادری صاحب سمیت جب بھی سیالکوٹ تشریف لائے قائد محترم صاحبزادہ حامد رضا صاحب سے ملاقات ضرور فرمائی
قائد محترم صاحبزادہ حامد رضا صاحب نے بھی ہمیشہ تمام تر مصروفیات کو ترک کر کے قائدین اہل سنت کو خوش آمدید کہا اور مہمان نوازی کی
ڈاکٹر طاہر القادری صاحب علامہ ثاقب شامی صاحب مفتی اعظم پاکستان مفتی منیب الرحمان صاحب بریلی شریف کے صاحبزادگان اور شہزادہ عطار سمیت جید علماء اہلسنت آپ سے بے لوث محبت اور آپ کی خدمات کے معترف ہیں
قائد محترم اکثر فرماتے ہیں کہ میری رگوں میں شیخ الحدیث رحمۃ اللہ علیہ کا خون ہے جو ناموسِ رسالت کے لیے قربان ہے
زمانہ گواہ ہے کہ جب بھی ایل سنت کو ضرورت پڑی آپ صف اول میں نظر اے
جب کراچی میں ایک بد بخت نے صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کی شان میں گستاخی کی تو پورے پاکستان عظمت صحابہ کرام کانفرنسوں کا آغاز ہوا تو آپ نے سیالکوٹ میں وہ فقید المثال عظمت صحابہ کرام کانفرنس منعقد کی پورے پاکستان میں جس کے چرچے ہوے سیالکوٹ کی مذہبی کانفرنسوں میں اپنی مثال آپ تھی
جب سیالکوٹ میں قادیانیوں نے مرزے کی باقیات کو زندہ کر کے نئ تعمیر شروع کی تو علم ہونے پر صاحبزادہ حامد رضا صاحب نے فوراً ایکشن لیا موقع پر پہنچے اور اسے گرا کر واپس آۓ پھر انٹرنیشنل میڈیا کئ دن قائد محترم صاحبزادہ حامد رضا صاحب کے خلاف پروپیگنڈا کرتا رہا اور قادیانیوں کے چینل آپ کی کردار کشی کرتے رہے
ان کا حق تھا ان کی دم پر پاؤں جو آیا تھا
مگر افسوس صد افسوس ان نوجوانوں پر جو اہلسنت کی تنظیمات میں رہ کر صاحبزادہ صاحب پر جھوٹی تنقید اور پروپیگنڈا کر رہے ہیں وہ کیا سمجھتے ہیں کہ وہ جس تنظیم یا سیاسی جماعت میں ہیں جو اس میں نہں وہ سب اہل سنت ہی نہیں یہ نظریہ ہمارے اکابر علماء اہلسنت کا تو نہیں
اگر وہ غلط فہمی میں کہ وہ مسلک کا درد زیادہ رکھتے ہیں تو جب چاہیں بیٹھ جائیں ہم بتانے کا حق رکھتے ہیں اور بتانا بھی جانتے ہیں کہ حقائق کیا ہیں
اگر ہم پہ یقین نہیں تو اپنے بزرگوں کے کلیپ سن لیں وہ قائد محترم کے معترف تھے جب کہ تب بھی قائد محترم اسی سیاسی جماعت میں تھے جس میں اب ہیں
اپنی جماعت میں رہیں اپنے منشور کے ساتھ رہیں لیکن خدارا اپنے اکابرین پہ زبان درازی نہ کرو اس کا فائدہ دشمن اٹھا رہا ہے آپ بس استعمال ہو رہے ہو اپنے گھر کے شیر کی حفاظت کرو اس کے دست بازو بنو
جن بزرگوں کے نام پر ایسا کر رہے ہو ان کو بدنام نہ کرو
منجانب
علامہ خضرحیات رضوی
علامہ عبد الحمید چشتی
علامہ محمد شفیق چشتی
علامہ محمد ریاض صدیقی
علامہ ناصر رضا مدنی
علامہ محمد انور قادری
قاری کبیر حسین چشتی
علامہ خالد محمود قادری
حافظ شاہد کھٹانہ
حاجی ناصر قادری
انجینئر نوید قادری
قاری مبارک علی قادری
قاری امیر حسین
حاجی محمد ناصر قادری سعودی عرب الریاض
و جملہ عہدیدران وکارکنان جماعت اہل سنت سیالکوٹ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں