سیالکوٹ حلقہ پی پی 38 میں ووٹنگ کا سلسلہ شروع 218

پی پی 38 کے ضمنی انتخابات میں پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار طارق سبحانی اور پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار احسن بریار کے درمیان کانٹے دار مقابلہ متوقع

(سٹاف رپورٹ،تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ )

پی ہی 38 کی نشست پاکستان مسلم لیگ ن کے ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری خوش اختر سبحانی کے انتقال کے بعد خالی ہوئی تھی اس حلقہ سے 2013 کے جنرل الیکشن میں طارق سبحانی ممبر صوبائی اسمبلی بنے تھے پاکستان مسلم لیگ ن کی جانب سے دوبارہ طارق سبحانی کو ٹکٹ جاری کیا گیا ہے جبکہ مدمقابل ہاکستان تحریک انصاف کے امیدوار احسن سلیم بریار کا یہ پہلا الیکشن ہے
پی پی 38 میں کل ووٹوں کی تعداد2لاکھ 33ہزار 4سو2ووٹ ہیں جن میں مردانہ ووٹوں کی تعداد1 لاکھ 28 ہزار128 جبکہ خواتین ووٹوں کی تعداد1لاکھ 5ہزار294 ہے کل پولنگ اسٹیشن 165 جن میں 30 پولنگ اسٹیشن انتہائی حساس ترین,68 پولنگ اسٹیشن حساس شامل ہیںں 487 بوتھ جن میں مردانہ 262 اور زنانہ 225 شامل ہیں سکیورٹی کے لئے 3ہزار کے قریب پولیس اہلکار معمور ہوں گے جبکہ پنجاب رینجرز کے 500 سے زائد جوان بھی ڈیوٹی دیں گے۔الیکشن کے حلقے میں دفعہ 144 نافذ کردی گئی ھے کسی بھی شخص کو اسلحے کی نمائش کرنے اور اسلحہ پاس رکھنے کی اجازت نہیں ھوگی،خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی کی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں