سابق اولمپیئن نوید عالم کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے حکومت پنجاب کا بڑا اعلان 269

رحیم یار خان میں ضلعی انتظامیہ نے حکومت پنجاب کے پروگرام خدمت آپ کی دہلیز پر کے تحت ہفتہ شجر کاری کا آغاز کر دیا

(سٹاف رپورٹ،تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ )

ڈپٹی کمشنر نے دیگر افسران کے ساتھ پودے لگاکر شجر کاری مہم کا افتتاح کردیا
رحیم یار خان میں ضلعی انتظامیہ نے حکومت پنجاب کے پروگرام خدمت آپ کی دہلیز پر کے تحت ہفتہ شجر کاری کا آغاز کر دیا،افتتاحی تقریب کینال پارک نزر اوور ہیڈ برج خانپور اڈا روڈ پر منعقدہ کی گئی،جس میں ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزاد نے دیگر افسران کے ساتھ پودے لگاکر شجر کاری مہم کا افتتاح کیا اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزاد کا کہنا تھا کہ ضلع میں ہفتہ شجر کاری مہم کے دوران 56ہزار پودے لگائے جائیں گے اور درخت قدرتی ماحول میں خوشگوار تبدیلی کا ذریعہ ہیں،ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ درخت لگانا صدقہ جاریہ اور ہمارا قومی و مذہبی فریضہ ہے،وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی قیادت میں صوبہ کو سرسبز و شاداب بنانے کے لئے پُر عزم ہے، آلودگی سے پاک صاف ماحول کے لئے درخت ناگزیر ہیں،اور شجرکاری مہم کے دوران ضلع بھر میں پھل ، پھول اور سایہ دار پودے لگائے جائیں گے، محکمہ جنگلات شہریوں کو کم نرخوں پر پودے فراہم کرے گا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں