In Pakistan as well as all over the world, Friday farewell 154

دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی جمعہ الوداع انتہائی عقیدت و احترام سے ادا کیا گیا

رپورٹ لاہور : (ایچ ایم فیاض ، پی این پی نیوز ایچ ڈی)
علاقائی سطح پر لاہور کی تمام چھوٹی بڑی مساجد میں جمعہ الوداع کے اجتماعات منعقد ہوئے مسلمہ امہ فلسطینی مسلمانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیےجمعہ الوداع کو یوم القدس کے نام سے بھی مناتی ہے جمعہ الوداع کے خطبہ میں علماء کرام نے رمضان المبارک کی فضیلت کو بیان کرتے ہوئے کہا کہ برکتوں اور رحمتوں والا ماہ مقدس آخری مراحل میں ہے روزہ ہمیں صبرکا درس دیتا ہےبھوک پیاس کو برداشت کرنے کے ساتھ ساتھ روزہ ہمیں متقی اور پرہیزگار بننے کی تعلیم دیتا ہے
ماہ مبارک میں لیلہ القدر کی راتیں تلاش کر کے اپنے معبود کا قرب حاصل کرنے کا موقعہ ملتا ہےرمضان المبارک کا آخری عشرہ جہنم سے خلاصی ہے نماز جمعہ کے بعد مسلہ امہ کی کامیابی و کامرانی سمیت پاکستان کی ترقی ،خوشحالی، سلامتی مقبوضہ کشمیر کے نہتے مسلمانوں کی آزادی کے لیے خصوصی دعایئں بھی کی گی.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں