چارسدہ میں انسانوں کی شکل میں موجود خونخوار درندوں نے معصوم بچی کو ذبح کردیا گیا۔ 240

چارسدہ میں انسانوں کی شکل میں موجود خونخوار درندوں نے معصوم بچی کو ذبح کردیا گیا

رپورٹ، چارسدہ.شبقدرعدنان تابش (تازہ اخبار،پی این پی نیوز ایچ ڈی)

مریم ولد عبیداللہ معتبر کورونہ شابڑہ پڑانگ چارسدہ کل مورخہ 11 جولائی عصر کے وقت سے لاپتہ تھی۔رات کے 2 بجے دریائے سوات کے کنارے مردہ حالت میں پائی گئی۔ کسی ظالم نے بڑی بیدردی سے اس معصوم کلی کو ذبح کرکے مار دیا ہے۔
ڈی پی او چارسدہ سہیل خالد کی قتل ہونے والی بچی مریم کے گھر آمد، بچی کےقتل میں ملوث ملزمان کو جلد گرفتار کرلینگے۔ملزمان کی گرفتاری کیلئے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔
ڈی ایس پی احسان شاہ بھی ڈی پی او کے ہمراہ تھے۔ڈی پی او چارسدہ نے عوام کو پرامن رہنے اور اس گھناونے جرم میں ملوث ملزمان کی گرفتاری میں تعاون کی درخواست بھی کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں