فرح گوگی نےصرف ایک کیس میں 57 ارب روپے کا غبن کیا.وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ 298

عدالتی ضمانت ختم ہونے پر قانون کے مطابق فراہم کی گئی سیکیورٹی ہی عمران نیازی کو گرفتار کرلے گی.وزیر داخلہ رانا ثنااللہ

سٹاف رپورٹ : ( تازہ اخبار، پی این پی نیوز ایچ ڈی)

عمران نیازی کی بنی گالہ واپسی کے حوالے سے بیان دیتے ہوئے وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ ‏عمران نیازی کو اسلام آباد واپسی پر خوش آمدید کہتے ہیں، قانون کے مطابق عمران نیازی کو سیکیورٹی فراہم کی جارہی ہے اور قانون کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی کو فراہم کی گئی” یہی“ سیکیورٹی عدالتی ضمانت ختم ہونے پر عمران نیازی کوگرفتار کرلے گی.
رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ عمران نیازی فتنہ و فساد اور وفاق پر مسلح حملوں کے جرائم کے تحت درج دو درجن سے زائد مقدمات میں بطور ملزم نامزد ہے، ‏اخلاقی اور جمہوری قدروں سے عاری شخص کس طرح سیاسی جماعت کا سربراہ ہوسکتا ہے، ‏یہ پوری قوم کیلئے ایک لمحہ فکریہ ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں