Imran Khan's rally in Sialkot 199

عمران خان کا سیالکوٹ میں جلسہ۔۔پولیس نے جلسہ گاہ کا گھیرائو کر لیا سابقہ معاون خصوصی سمیت متعدد کارکنان حراست میں لے لئے گئے

رپورٹ (کامران سلہری ، تازہ اخبار، ، پی این پی نیوز ایچ ڈی)

سیالکوٹ میں عمران خان کے آج ہونے والے جلسہ پر بغیر اجازت سی ٹی ہائی گرائونڈ میں جلسہ منقد کیا گیا تھا جس پر پولیس کی بھاری نفری نے جلسہ گاہ پر دھاوا بول دیا اور سابق معاون خصوصی عثمان ڈار سمیت درجنوں کارکنان کو حراست میں لے لیا گیا ہے حراست میں لئے جانے والے کارکنان کو نامعلوم مقام پر منتقل کیا جا رہا ہے پولیس کی جانب سے کارکنان پر لاٹھی چارج بھی کیا گیا ہے اور جلسہ گاہ کی طرف جانے والے تمام راستوں کو کنٹینر لگا کر بند کر دیا گیا یے
پولیس کا آپریشن ڈی پی او سیالکوٹ حسن اقبال کی نگرانی میں کیا جا رہا ہے عثمان ڈار نے پولیس حراست میں ایک ویڈیو بیان جاری کیا ہے کہ وہ گھبرانے والے نہیں ہیں ڈٹ کر مقابلہ کریں گے عثمان ڈار نے کہا کہ ہمیں جیلوں میں ڈال دیں جلسہ پھر بھی ہو گا اور اسی مقام پر ہو گا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں