وفاقی حکومت نے آرڈیننس کے زریعے منی بجٹ پیش کردیا، 70 ارب کے نئے ٹیکسز عائد 144

عمران خان کے الزامات، حکومت کا چیف جسٹس سے فل کورٹ کمیشن بنانے کی درخواست کا فیصلہ

سٹاف رپورٹ (تازہ اخبار ،پی این پی نیوز ایچ ڈی)
وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ عمران خان کے الزامات پر چیف جسٹس آف پاکستان سے فل کورٹ کمیشن بنانے کی درخواست کی جائے.
اپنے ایک ٹویٹ میں شہباز شریف نے لکھا ” عمران نیازی انتشار پھیلانے کے لیے عادتاً بے بنیاد الزامات اور جھوٹ کا سہارا لیتے ہیں۔ حکومت نے معزز چیف جسٹس آف پاکستان سے ان کے الزامات کی تحقیقات کے لیے فل کورٹ کمیشن بنانے کی درخواست کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ عوام کو اس کے گیم پلان کے ذریعے قومی اداروں کو کمزور کرنے کا اندازہ ہو.
اس سے قبل اپنی پریس کانفرنس کے دوران بھی شہباز شریف نے اس حوالے سے ایسا ہی اعلان کیا تھا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں