(سٹاف رپورٹ،تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ )
اجلاس میں انضمام شدہ علاقوں کی تعمیر و ترقی اور خصوصاً اس عمل کے لئے وفاق کی جانب سے فراہم کیے جانے والے فنڈز کے حوالے سے جائزہ لیا گیامالی سال 2021-22کے بجٹ میں انضمام شدہ علاقوں کی مد میں صوبہ خیبرپختونخواہ کے لئے تقریبا130ارب روپے کا بجٹ مختص کیا گیا ہے۔
٭وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا کہ انضمام شدہ علاقوں کی تعمیر و ترقی موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ انضمام شدہ علاقوں کی عوام نے ملک کے لئے بے پناہ قربانیاں دی ہیں جن کی ہم انتہائی قدر کرتے ہیں۔