(سٹاف رپورٹ،تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ )
سعودی وزارت داخلہ نے ویتنام متحدہ عرب امارات، ایتھوپیا اور افغانستان کے لئے فلائٹ اپریشن معطل کر دیا گیا فیصلہ کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کی وجہ سے کیا گیا ہے فیصلے پر عملدرآمد کل چار جولائی سے ہوگا سعودی عرب کی وزارتِ داخلہ نے کہاہے کہ سعودی شہری متعلقہ اداروں سے پیشگی اجازت لۓ بغیر اتھیوپیا متحدہ عرب امارات اور ویٹنام سفر کے مجاز نہیں ہیں وزارت داخلہ نے کہاہے کہ ان ممالک سے آنے جانے پر پابندی ہے ان سے پروازوں کی آمدورفت بھی بند کردی گئی ان ممالک سے آنے والے سعودیوں اور غیر ملکیوں پر ھوٹل قرنطینہ کی پابندی ہوگی وزارت داخلہ نے کہاہے کہ اس پابندی سے فی الوقت ممنوعہ ملکوں میں موجود سعودی مستثنی ہونگے 4جولائی اتوار رات 11 بجے تک واپس آسکیں گے حکام کا کہنا ہے کہ فیصلہ متعلقہ ممالک میں کووڈ 19 کے بڑھتے کیسز کی وجہ سے لگائی گئی ہے