Illegal felling of trees worth lakhs of rupees in Shabqadar Batgram Hospital 150

شبقدر بٹگرام ہسپتال میں لاکھوں روپے مالیت کے درختوں کی غیر قانونی کٹائی۔

رپورٹ :شبقدر، عدنان تابش ( تازہ اخبار، پی این پی نیوز ایچ ڈی)
شبقدر بٹگرام ہسپتال میں لاکھوں روپے مالیت کے درختوں کی غیر قانونی کٹائی۔
سرکاری ادارے میں درختوں کے سرکاری سطح پر قتل عام جاری۔ بٹگرام سے منتحب ناظمین، علاقہ ایم این اے اور ایم پی اے خاموش ہسپتال میں مریضوں کو مشکلات کا سامنا۔ شدید گرمی میں ہسپتال آنے والے غریب عوام کے لئے سائے کا واحد ذریعہ بھی درختوں کو کاٹ کر ختم کردیا گیا۔
ایک طرف پی ٹی آئی حکومت ملک میں درخت لگانے کے لئے بلین ٹری سونامی جیسے منصوبوں کا کریڈٹ لیتی ہے، لیکن دوسری جانب درختوں کی اس طرح بے رحم کٹائی ان کے لئے شرمندگی کا باعث ہے۔ سیکریٹری محکمہ جنگلات، چیف سیکرٹری اور وزیر اعلی خیبرپختونخوا سے اس معاملے میں فوری نوٹس لینے اور ملوث سرکاری اہلکاروں کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کرتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں