لاہور رپورٹ(بیوروچیف ایچ ایم فیاض،تازہ اخبار ،پاک نیوز پوائنٹ )
تحصیل فیروز والہ کے مختلف علاقوں میں میونسپل کارپوریشن کے ٹیوب ویل آپریٹر زاہد ملک اور بلڈنگ انسپکٹر احسن نے فیروز والہ کی کئی ہاوسنگ سوسائٹیز میں ملی بھگت سے غیر قانونی بلڈنگ کی بغیرنقشہ منظوری کے مکانات تعمیرات کرنے کی اجازت دے دی باوثوق ذرائع کے مطابق گلشن سردار ،شاہین ویلی ، رحمان سٹی جیسے علاقوں میں نقشے کے بغیر مکانوں کی تعمیرات کا کام زوروں سے جاری ہے کوئی پوچھنے والا نہیں تحصیل فیروز والہ کی زرعی زمین ہاوسنگ سکیموں کی نذر ہو چکی ہیں.