چالیس پرانی سائیکل چوری ہونے پر اعجاز حسین اشک بار حکومت میری مدد کریں 238

چالیس پرانی سائیکل چوری ہونے پر اعجاز حسین اشک بار حکومت میری مدد کریں

بیورو چیف,پنجاب (ایچ ایم فیاض ، تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ )

بابائے قوم بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح سے محبت اور عقیدت دل میں لیے عرصہ چالیس سال سے سائیکل پر سوار ہوکر لاہور سے کراچی مزار قائد پر حاضری دینے والے امامیہ کالونی فیروز والہ کے رہائشی چونسٹھ سالہ اعجاز حسین کی گزشتہ روز سائیکل چوری ہوگئی اعجاز حسین کے مطابق چالیس سال پرانی سائکل جس پر انہوں نے تقریبا کئی ہزار کلومیٹر کا سفر طے کیا جسے وہ قلندری بیڑے کا نام دیتے ہیں انہوں نے بتایا کہ ان چالیس سالوں کے دوران آج تک حکومتی سطح پر کسی قسم کی کوئی پذیرائی نہیں ہوئی اپنی مدد آپ کے تحت اخراجات برداشت کرکے بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے مزار پر حاضری دی چار دہائیوں سے ایک ہی سائیکل کو استعمال کیا ظالم چور میری زندگی کا اثاثہ چرا کر لے گیا ان چالیس سالوں میں کئی جمہوری حکومتوں کے عروج و زوال دیکھے لیکن آج تک کسی نے ایک روپے کی مدد نہیں کی اب بیت اللہ اور روضہ رسول کی حاضری کی خواہش ہے وزیر اعظم پاکستان عمران خان اور صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی میری اس آرزو کو پوری کرنے میں مدد کریں 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں