آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان.کرپٹ عناصر کی پولیس فورس میں کوئی جگہ نہیں،پوری دیانتداری سے اپنا فرض نبھائیں 251

آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان.کرپٹ عناصر کی پولیس فورس میں کوئی جگہ نہیں،پوری دیانتداری سے اپنا فرض نبھائیں

لاہور نمائندہ خصوصی(ایچ ایم فیاض ، تازہ اخبار، پاک نیوز پوائنٹ)

آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان کی شیخوپورہ آمد شیخوپورہ پہنچنے پر شیخوپورہ پولیس کے چاق و چوبند دستے نے آئی جی پنجاب کو سلامی پیش کی۔آئی جی پنجاب راو سردار علی خان نے تھانہ فیکٹری ایریا کی نئی بلڈنگ کا افتتاح کیا اور تھانہ فیکٹری ایریا کے احاطے میں پودا لگایا۔آئی جی پنجاب نے تھانے کے مختلف سیکشنز کا دورہ کیا اور  دستیاب سہولیات کا جائزہ لینے کے بعد یادگار شہداء پر حاضری دی اور پھولوں کی چادر چڑھائی۔آئی جی پنجاب راو سردارعلی خان نے پولیس لائنز میں شیخوپورہ ریجن کے شہداء کے لواحقین اور بچوں سے ملاقات کے دوران انکے  مسائل سنے ۔آئی جی پنجاب نے پولیس لائنز میں شیخوپورہ ریجن کے پولیس جوانوں اور خواتین اہلکاروں سے خطاب کرتے ہوئے سائلین سمیت شہریوں سے خوش اخلاقی سے پیش آنے کی تلقین کی اور کہا نوکری کو عبادت سمجھ کر کریں۔ آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان کاکہنا تھا کہ کرپٹ عناصر کی پولیس فورس میں کوئی جگہ نہیں،پوری دیانتداری سے اپنا فرض نبھائیں اس موقع پر انہوں نے متعدد اہلکاروں کے انکی درخواست پر تبادلے اور مالی امداد کے احکامات بھی جاری کیے۔آئی جی پنجاب راو سردار علی خان کی زیر صدارت ڈی پی او آفس میں شیخوپورہ ریجن کی کرائم میٹنگ کا انعقاد ہوا جس میں انہوں نے پولیس افسران کو ہدایات کیں کہ اشتہاری ملزمان اور عدالتی مفروروں کی گرفتاری میں کسی قسم کی کوتاہی نہ کی جائے انہوں نے کہا مویشی چوری، ڈکیتی ،منشیات کے جرائم ،پتنگ بازی ،ہوائی فائرنگ  اور قتل سمیت دیگر جرائم کی روک تھام کے لیے ٹھوس اقدامات کیے جائیں اور افسران خود فلیڈ میں نظر آئیں خواتین اور بچوں سے زیادتی اور تشدد کے واقعات پر زیروٹالرنس اپنائی جائے۔ آئی جی پنجاب راو سردار علی خان نے نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد یقینی بنانے پر زور دیتے ہوئے کہا افسران رات کے وقت بھی فیلڈ میں نظر آئیں۔آئی جی پنجاب  راو سردار علی خان  نے شیخوپورہ ریجن میں اچھا کام کرنیوالے افسران کو شاباش دی اجلاس میں آر پی او شیخوپورہ مرزا فاران بیگ، ڈی پی او شیخوپورہ، ڈی پی او ننکانہ، ڈی پی او قصور، اسپیشل برانچ، سی ٹی ڈی کے افسران نے بھی  شرکت کی.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں