نتخابات میں دھاندلی ہوئی تو اسلام آباد کی طرف مارچ کریں گے۔ 317

انتخابات میں دھاندلی ہوئی تو اسلام آباد کی طرف مارچ کریں گے

(سٹاف رپورٹ،تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ)

پاکستان پیپلز پارٹی نے نتائج کی تبدیلی ہونے پر اسلام آباد کی جانب مارچ کا اعلان کیا ہے  پیپلز پارٹی آزادکشمیر کے سیکرٹری جنرل فیصل راٹھور نے اپنے بیان میں کہاکہ دھاندلی ہوئی تو کشمیری اسلام آباد کی جانب مارچ کریں گے،گلگت والوں کو اسلام آباد پہنچنے کے لئے گھنٹوں چاہئے تھے کشمیری دو گھنٹے میں شاہراہ دستور پر ہوں گے۔اس سےکشمیر کے دونوں جانب منفی پیغام جائے گا، ہم کسی قسم کی دھاندلی کو برداشت نہیں کریں گے۔ مزید کہاکہ ووٹ پر شب خون مارنے کا منفی پیغام کشمیر کے دونوں جانب جائے گا، کشمیر میں شفاف انتخابات کو یقینی بنایا جائے، کارکنان سے کہوں گا پولنگ اسٹیشن پر پہرہ دیں۔ تحریک انصاف نے 5 اگست کے شب خون پر روایتی تقریر سے بڑھ کر کچھ نہیں کیا، مسلم لیگ ن ویسے ہی مودی کی یار ہے۔ پیپلز پارٹی واحد جماعت ہے جو کشمیر میں رائے شماری کی بات کرتی ہے، پیپلز پارٹی کا فلسفہ ہے کہ کشمیر کے لیے ہزار سال تک لڑیں گے۔ پاکستان میں تبدیلی کا حال دیکھ کر ہم نیا آزاد کشمیر نہیں بنانا چاہتے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں