اسمبلیاں تحلیل ہوئیں تو خیبر پختونخوا اور پنجاب میں الیکشن کروائیں گے، پی ڈی ایم ترجمان کا بیان 242

اسمبلیاں تحلیل ہوئیں تو خیبر پختونخوا اور پنجاب میں الیکشن کروائیں گے، پی ڈی ایم ترجمان کا بیان

سٹاف رپورٹ (تازہ اخبار ،پی این پی نیوز ایچ ڈی)

پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے ترجمان حافظ حمد اللّٰہ نے کہا ہے کہ عمران خان سیاسی یا جمہوری آدمی نہیں ہیں، اسمبلیاں تحلیل ہوئیں تو خیبر پختونخوا اور پنجاب میں الیکشن کروائیں گے۔ساہیوال میں میڈیا سےگفتگو میں حافظ حمد اللّٰہ نے کہا کہ عمران خان نے بیساکھیوں پر سیاست شروع کی اور اقتدار پر بیٹھا.
انہوں نے کہا کہ اسمبلیوں کو تحلیل کرنا غیر جمہوری عمل ہے، عمران خان کی خواہش کے مطابق الیکشن نہیں ہوں گے۔ان کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کا ارادہ حکومت گرانے کا نہیں بلکہ ملک بچانےکا تھا، عمران خان حکومت میں ملک دیوالیہ ہورہا تھا۔حافظ حمد اللّٰہ نے یہ بھی کہا کہ لاکھوں لوگ سیلاب سے متاثر ہیں، ان حالات میں الیکشن نہیں ہوسکتے، عمران خان سیاسی یاجمہوری آدمی نہیں ہیں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں