نمیرہ محسن 258

میں تو ہوا ہوں تحریر : نمیرہ محسن

میں تو ہوا ہوں
صرف اپنے رب کی فرمانبردار
جس کی لگامیں
اس کے مالک کے ہاتھ میں ہیں
وہ جس طرف کو حکم دے گا
مجھے وہیں پاو گے
میرا کوئی ٹھکانہ نہیں
میری رسائی میرے رب تک
اور میرے خدا کی رسائی!!!!
کھوجو گے تو جان جاو گے
جس روپ میں میرا محبوب مجھ کو ڈھالے گا
تمہیں میں وہی معلوم ہوں گی
کبھی باد بہاری
کبھی باد صبا سی
کہیں تیزو تند باد سموم
میں اپنے رب کی بھیجی
اسکے حکم سے چلتی
اک مہربان مس سے
غنچے کھلاتی
اور
جب حکم آجائے
پکی فصلیں جلاتی
کبھی برف سی سرد

کیا سمجھے مجھے ہو؟
غلامی فطرت نہیں میری
کسی بشر کی اطاعت
ممکن نہیں ہے
تم مجھ پر غلبہ نہ پا سکو گے
کہ میں فقط
ہوا ہوں
نہ میرا جسم کوئی
نہ کوئی دیس میرا
نہ کوئی رنگت
مجھے بھاتی نہیں ہے
کسی مخلوق کی سنگت
کہ میں تو
فقط ہوا ہوں
ہمہ وقت حاضر
صرف اپنے رب کی فرمانبردار

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں