میں ترکی میں معاہدوں پر دستخط کر رہا ہوں جبکہ عمران نیازی ملک کیخلاف دھمکیاں دے رہے ہیں ، وزیر اعظم شہباز شریف 201

میں ترکی میں معاہدوں پر دستخط کر رہا ہوں جبکہ عمران نیازی ملک کیخلاف دھمکیاں دے رہے ہیں ، وزیر اعظم شہباز شریف

سٹاف رپورٹ : ( تازہ اخبار، پی این پی نیوز ایچ ڈی)

دورہ ترکی پر موجود وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ میں ترکی میں مختلف معاہدوں پر دستخط کر رہا ہوں جبکہ عمران نیازی ملک کے خلاف دھمکیاں دے رہے ہیں.
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر وزیر اعظم شہباز شریف نے لکھا کہ اگر کسی کو ثبوت کی ضرور ت تھی کہ عمران نیازی عوامی عہدے کیلئے نا اہل ہیں تو ان کا تازہ ترین انٹرویو ہی کافی ہے.
وزیر اعظم شہباز شریف نے مزید کہا کہ آپ اپنی سیاست کریں لیکن حد سے تجاوز کرنے اور پاکستان کی تقسیم کی باتیں نہ کریں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں