Humanity First, an active organization for human rights in Germany 159

جرمنی میں انسانی حقوق کے لیے سرگرم تنظیم ہیومنٹی فرسٹ نے پاکستانی سیلاب زدگان کے لئے 25000 ہزار یورو عطیہ کا چیک قونصلیٹ جنرل کے حوالہ کردیا

رپورٹ برلن :مطیع اللہ ( تازہ اخبار، پی این پی نیوز ایچ ڈی)

جرمنی میں انسانی حقوق کے لیے سرگرم تنظیم ہیومنٹی فرسٹ نے پاکستانی سیلاب زدگان کے لئے 25000 ہزار یورو عطیہ کا چیک قونصلیٹ جنرل کے حوالہ کردیا
ہیومنٹی فرسٹ بہت جلد ضروری ادوایات سمیت دیگر ضروریات میں بڑی تعداد میں امداد فراہم کرینگے
ہیومنٹی فرسٹ نے نیشنل بینک فرینکفرٹ میں فنڈ جمع کرکے رسید قونصلر جنرل کے حوالہ کردیا
ہیومنٹی فرسٹ جرمنی کے چیئرمین اطہر زبیر کی قیادت میں وفد نے پاکستانی قونصلیٹ فرینکفرٹ میں قونصل جنرل زاہد حسین سے ملاقات کی اس موقع پر ڈپٹی قونصلر جنرل اور ہیڈآف چانسلری شفاعت کلیم خٹک ، ہیومنٹی فرسٹ کے وفد میں وائس چیئرمین حماد ہیرٹر، ڈیزاسٹر ریلیف مینجمنٹ کے ڈائریکٹر محمد منور عابد، یاسر احمد اور عرفان احمد خان شامل تھے ۔
(Humanity First)
جرمنی چیپٹر کی جانب پاکستان میں بدترین سیلاب کے متاثرین پاکستانیوں کی مدد کرنے کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے 25000 یورو کی رقم وزیر اعظم پاکستان کے سیلاب ریلیف فنڈ کی مد میں نیشنل بنک آف پاکستان فرینکفرٹ میں جمع کرائی گئی ہے ۔
وفد کے سربراہ نے قونصل جنرل زاہد حسین سے پاکستان میں سیلاب سے ہونے والی وسیع پیمانے پر جانی اور مالی نقصان پر اظہار افسوس کیا اور تنظیم کی جانب سے ہر ممکنہ مدد کا یقین دلایا اوراب تک کی جانے والی کوششوں سے قونصل جنرل کو آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ اب تک ایک لاکھ یورو مالیت کے سامان کو پاکستان کے سیلاب زدگان میں تقسیم کرچکے ہیں اور یہ سلسلہ جاری رہے گا ۔ چیئرمین اطہر زبیر نے تنظیم ہیومنٹی فرسٹ جرمنی کے کام کی تفصیلات بتاتے ہوئے قونصل جنرل کو بتایا کہ ہمارے ذمہ دنیا کے بیس ممالک ہیں جہاں ہم بلا امتیاز مذہب،رنگ،نسل اور
قوم خدمت خلق کے منصوبے جاری رکھے ہوئے ہیں ، اور ہمارے پاس اعلی تعلیم یافتہ ڈاکٹرز، انجینئرز اور پیرا میڈیکل سٹاف موجود ہے ۔ پاکستان میں 2005 میں زلزلہ کے موقع پر بھی ہماری تنظیم کو کام کرنے کا موقع ملا تھا.
قونصل جنرل زاہد حسین نے اس موقع پر تنظیم ہیومنٹی فرسٹ کا شکریہ اداکیا اور انسانی خدمت خلق کے ان کے کاموں کو سراہا ، انہوں نے مزید کہا کہ بیرونی ممالک میں تعیناتی کے دوران ہیومنٹی فرسٹ کے کاموں سے آگاہی ہوتی رہتی تھی، ان کاموں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہوں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں