کتنی دیر فضا میں معلق اس گل کا طواف کرتی ہے
سیدہ نمیرہ محسن:پی این پی نیوز ایچ ڈی
سیدہ نمیرہ محسن:پی این پی نیوز ایچ ڈی
کیا تم نے اس چڑیا کو دیکھا ہے جس کی نظر جونہی ایک حسین پھول پر جم جاتی ہے۔ اس کے ننھے سے بدن میں منا سا دل تیزی سے دھڑکتا ہے؟ اور وہ اس دھڑکن کا ساتھ دینے کو اپنے چھوٹے پر تیزی سے ہلاتی ہے۔
کتنی دیر فضا میں معلق اس گل کا طواف کرتی ہے۔ کئی ساعت وہیں جامد مگر سانسوں کو ہموار کرتی تڑپتی ہے۔
اسے کیا چاہئیے؟ رس، خوشبو یا وہ بھرپور منظر؟ یہ اس کا کروٹیں لیتا دل ہی جانتا ہے۔
ہم سب بھی ایسے ہیں۔ طلب کی پیاس بجھاتے، کوئی دیکھ کر خوش، کوئی چھو کر اور کوئی رس کا آخری قطرہ تک حلق میں اتار کر۔
گل پر کیا گزرتی ہے، مالی کا کیا عالم ہے، جیسے چڑیا نہیں سوچتی ویسے ہی ہم بھی بھول جاتے ہیں۔
نہ پھول کھلنے سے شرماتا ہے ، نہ مالی گلشن بسانے سے اکتاتا ہے ، ہاں چڑیا آتی جاتی ہے۔
خوش رہئیے، آباد رہئیے اور مل کر محبت سے رہئیے کہ زندگی کے دن گنے ہوئے ہیں۔